سوتیلے ہیں لیکن لگتے نہیں! پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کے بچوں کے سوتیلے باپ جو ان کو سگے باپ سے بڑھ کر چاہتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 09, 2020

خواتین کے لیے دوسری شادی کا فیصلہ کافی مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر تب جب ان کے پہلے شوہر سے اولاد ہو۔ خواتین سو مرتبہ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتی ہیں کہ نا جانے مستقبل میں دوسرے شوہر کا رویہ ان بچوں کے ساتھ کیسا ہوگا؟ کچھ خواتین کا بچے ہوتے ہوئے دوسری شادی کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوتا ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ کس طرح یہ فیصلہ کرنے والوں کے لیے زندگی سزا بن جاتی ہے۔

ہماری شوبز انڈسٹری کی کئی نامور اداکارائیں ایسی ہیں، جنہوں نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد دوسری شادی کی جبکہ کچھ اداکاراؤں کے تو پہلے شوہر سے 2 سے زائد بچے بھی تھے۔ سوتیلے باپ کا سگے باپ کی طرح بچوں کو پیار دینا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن ہمارے سامنے اس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔

شائستہ لودھی

شائستہ لودھی پاکستان کی نامور میزبان ہیں، انہوں نے ایک یا دو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ شائستہ کی اپنے پہلے شوہر وقار واحد سے 2012 میں طلاق ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ 13 سال گزارے، جبکہ وقار سے ان کے 3 بچے بھی تھے جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ شائستہ نے 2015 میں اپنے کزن عدنان لودھی سے شادی کا فیصلہ کیا اور اب دونوں انتہائی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جبکہ شائستہ کا کہنا ہے کہ عدنان ان بچوں کو ان کے باپ سے بڑھ کر پیار کرتے ہیں۔ کبھی کبھی بچوں اور عدنان کی دوستی دیکھ کر مجھے خود حیرانی ہونے لگتی ہے۔

جگن کاظم

پاکستان کی نامور ہوسٹ جگن کاظم کے انداز کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں، ان کی شادی 2004 میں احمد تاجک نامی شخص سے ہوئی جن سے ان کی ملاقات ایک دوست کی شادی پر ہوئی تھی، شادی کے بعد ان کے شوہر نے ان پر تشدد کرنا شروع کردیا جس کے بعد جگن نے طلاق لی اور اپنے 2 ماہ کے بیٹے حمزہ کو اپنے ساتھ لے گئیں، بعدازاں انہوں نے فیصل نقوی سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا حسن ہے۔ گجن نے یہ اعتراف کیا ہے کہ فیصل حمزہ کو بھی اپنے بچے کی طرح پیار کرتے ہیں، اور یہ ایک بہترین باپ ہیں۔

شگفتہ اعجاز

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ شگفتہ اعجاز کسی تعارف کی محتاج نہیں، اپنی شاندار اور جاندار اداکاری صلاحیتوں کی وجہ سے ان کے لاکھوں مداح ہیں۔ شگفتہ اعجاز کی پہلی شادی 22 برس کی عمر میں برازیلین شخص سے ہوئی جس سے ان کی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں، دوسری بیٹی کی پیدائش پر ان کے شوہر انہیں طلاق دے کر واپس برازیل چلے گئے جبکہ اداکارہ نے تنہا ہی اپنی بچیوں کی پرورش کرنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ سال گزر جانے کے بعد شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی کی جن سے بھی ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کی بڑی بیٹیوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے ان سے بہتر باپ نہیں دیکھا۔ وہ بہت شفیق اور نفیس انسان ہیں۔

v

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More