ڈرامہ جلن آج کل پاکستان کے کامیاب ترین ڈراموں میں سے ایک ہے، لاکھوں مداح ہیں جن کا یہ ڈرامہ پسندیدہ ہے۔
گزشتہ رات جلن کی قسط نمبر 17 نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ اداکارہ اریبہ حبیب جو کہ ڈرامے میں بڑی بہن میشا کا کردار ادا کر رہی ہیں، اپنے شوہر کی بے وفائی اور بہن کے دھوکے کے بعد خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا لیتی ہیں۔
تاہم دوسری جانب ڈرامے میں منفی کردار ادا کرنے والی منال خان یعنی نشا مینو کے شوہر اسفند سے نکاح کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔
ناظرین سوشل میڈیا پر مینو کے حوالے سے دلچسپ تبصرے اور مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔
سروش الطاف نامی صارف نے لکھا کہ ' اگر مینو کی پلاسٹک سرجری ہوتی ہے تو وہ ڈرامے میں ایمن خان بن کر واپس آئے گی '۔
شاہزیب خاور نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوۓ تحریر کیا کہ 'یہ سب تو انڈیا والوں کے ایکشن ہیں '
ملک منشا نامی صارف نے برہم ہوتے ہوۓ لکھا کہ ' خبردار جو نند ڈرامے میں اس نشا کے ساتھ کسی نے ہمدردی کی تو'

عرشی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ' یہ تو ایکتا کپور کے ڈراموں جیسا ہے ، یعنی سٹار پلس کے ڈراموں جیسا'

اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے بدھ کو رات 8 بجے ڈرامہ جلن کی قسط نمبر 18 میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ کیا مینو کی واقعی پلاسٹک سرجری ہوگی یا مینو زندگی کی بازی ہار جاۓ گی؟