کہتے ہیں کہ بیٹیاں اپنی ماؤں کی طرح ہوتی ہیں، پھر چاہے وہ گھر داری ہو یا شکل و صورت۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکارائیں ہو بہو اپنی امی جیسی لگتی ہیں، آج ہم آپ کو ان ہی 5 اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔
1) سونیا حسین
سونیا حسین پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں، یہ اپنا ہر کردار اس طرح نبھاتی ہیں گویا یہ ان ہی کے لیے تخلیق کیا گیا ہو۔ سونیا اپنی والدہ سے بے پناہ مماثلت رکھتی ہیں۔
2) اریج فاطمہ
اریج فاطمہ اب اداکاری کو خیر آباد کہہ چکی ہیں لیکن اب بھی ڈراموں میں کی گئی ان کی اداکاری کو مداح بے پناہ سراہتے ہیں، اریج بھی بالکل اپنی ماں کی کاربن کاپی لگتی ہیں۔
3) سجل علی
سجل علی پاکستان کی مایاناز اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی محنت اور لگن کی بدولت انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوایا۔ سجل کی والدہ گویا اب اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن اداکارہ اپنی ماں سے بے حد مماثلت رکھتی ہیں۔
4) دعا ملک
پاکستانی مارننگ شو کی میزبان دعا ملک جو کہ فیروز خان اور اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن بھی ہیں، یہ بھی اپنی والدہ کی کاپی ہیں۔ ان کی شکل اپنی امی سے بہت ملتی ہے۔
5) مہوش حیات
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، مہوش بھی دکھنے میں بالکل اپنی والدہ جیسی ہیں۔