پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتا دیا کہ اُنہوں نے اپنے بڑھتے وزن میں کمی کیسے کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اَداکارہ انوشے عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پہلے ڈراموں میں آتی تھیں اور اُس وقت جب وہ کسی سے ملتی تھیں تو ہر کوئی اُنہیں یہی کہتا تھا کہ آپ اسکرین پر بہت موٹی لگتی ہیں جبکہ دکھنے میں آپ پتلی ہیں۔
اداکارہ اَنوشے عباسی ملکہ عالیہ، ننھی ، بہکاوا، محبت مشکل ہے، میرے پاس تم ہو جیسے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ اس وقت وہ ایک نجی چینل سے نشر ہونے والے نئے ڈرامہ سیرل پریم گلی میں دکھائی دے رہی ہیں۔
انوشے عباسی نے بتایا کہ اُنہوں نے شوبز صنعت میں کم عمر میں ہی کام کرنا شروع کردیا تھا ، ان کا پہلا ڈرامہ 16 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا تھا جس انہوں نے ایک چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت انہیں جو معاوضہ ملتا تھا وہ اُسے کھانے پینے میں خرچ کردیا کرتی تھیں۔
انوشے نے منتخب کردہ ڈائٹ پلان بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے کھانے پینے کا وقت تبدیل کیا، اُنہیں ورزش کرنا بالکل پسند نہیں تھا لہٰذا اُنہوں نے تیرا کی کرنا شروع کی اور اس طرح اپنا وزن کم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے میٹھی چیزیں زیادہ پسند نہیں ہیں لیکن میں جنک فوڈ اور مشروبات کی دیوانی ہوں، اداکارہ نے کہا کہ اپنی غذاء کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے اب میں سب کچھ کھاتی پیتی ہوں، غذا کو کنٹرول کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ غذا کا ہماری صحت پر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش بھی ضروری ہے۔
انوشے عباسی نے بتایا کہ ناشتے میں کچھ کھانے کے بجائے صحت بخش مشروب پینے کو ترجیح دیتی ہیں، دوپہر کے کھانے میں اُبلی ہوئی سبزیوں کا استعمال کیا اور ساتھ کا بھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ میں صحت مند غذائیں کھانا پسند کرتی ہوں۔
اپنے انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے مزید کہا کہ اب جب بھی میں اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاتی ہوں تو ہر کسی کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ آپ ہم سے اپنا یہ سفر شیئر کریں وغیرہ۔