میرا دوست افضل انتقال کر گیا اب وہ اس دنیا میں نہ رہا۔۔۔ خلیل الرحمان افسردہ ہوگئے

ہماری ویب  |  Oct 06, 2020


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا سب سے زیادہ مشہور و معروف ڈرامہ '' پیارے افضل'' کسی تعارف کا محتاج نہیں جس نے نومبر 2013 میں مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ جس کو حمزہ علی عباسی کی جاندار کرداری نے چار چاند لگا دیئے تھے۔
اس ڈرامہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے کہ '' پیارے افضل انتقال فرماگئے''۔ جس کو سن کر شائقین کو ایک بڑا دھچکہ لگا۔
ڈرامہ کے مصنف خلیل الرحمان قمر فرماتے ہیں:
'' میرا محسن دوست، افضل، جس کے نام پر میں نے یہ مقبول ترین ڈرامہ ” پیارے افضل ” لکھا تھا وہ انتقال کر گیا اب وہ اس دنیا میں نہ رہا''۔
انھوں نے مذید یہ کہا کہ:
''تمام ناظرین اور شائقین میرے دوست کی مغفرت اور بخشش کے لئے دعا کریں۔ مجھے بے حد افسوس ہے اپنے قریبی ساتھی سے بچھڑنے کا''۔
واضح رہے ڈرامہ '' پیارے افضل'' میں افضل کا کردار حمزہ علی عباسی نے بخوبی ادا کیا تھا جبکہ عائزہ خان، سوہائی علی ابرو، ثنا جاوید، صبا حمید، فردوس جمال، صبا فیصل اور انوشے عباسی بھی کاسٹ میں شامل تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More