کسی نے منگنی توڑی تو کسی نے گھر والوں کے خلاف جا کے شادی کی۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو اپنے فیصلوں پر خوش ہیں

ہماری ویب  |  Oct 06, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی ذاتی زندگیوں کے حوالے سے ماضی میں ہم آپ کو کئی اہم باتیں بتاتے رہے ہیں، شوبز انڈسٹری کے بہت سے اداکاروں کی شادیاں ایک معمہ تھیں۔ کچھ اداکار اپنی شادی کی سوشل میڈیا پر زیادہ تشہیر نہیں کرتے جبکہ کچھ اداکاروں کی شادی کی کہانیاں اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ خود با خود ہی وہ مداحوں تک پہنچ جاتی ہیں اور یوں لوگوں کو ان کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ کچھ اداکار ایک دوسرے کی محبت میں اتنے گرفتار ہوئے کہ گھر والوں کی بھی پرواہ نہ کی اور بس شادی کرلی۔

آج ہم آپ کو شوبز کے ان ستاروں کے حوالے سے بتائیں گے جنہوں نے یا تو اپنی دھوم دھام سے کی گئی منگنی اور نکاح ہی ختم کر ڈالا یا شادی کی تو اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر۔

حرا مانی

حرا مانی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے شادی اور پھر دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد انڈسٹری میں قدم رکھنے کا سوچا اور کافی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حرا مانی نے ایک پروگرام میں یہ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر مانی ان کی بہت اچھی دوست کے منگیتر تھے، لیکن وہ حرا کو پسند آگئے اور اداکارہ نے چھپ کر اپنی دوست کے فون سے مانی کا نمبر نکالا اور انہیں پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا، یوں مانی کی ان کی دوست سے منگنی ٹوٹ گئی اور حرا سے شادی ہوگئی۔ حرا کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔



شہریار منور صدیقی


شہریار منور صدیقی بھی پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں، ان کی منگنی ڈاکٹر ہالہ سومرو نامی لڑکی سے ہوئی تھی جبکہ جوڑے کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ دونوں کے لیے مداحوں نے ڈھیر ساری نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا لیکن یہ منگنی کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹوٹ گئی، جس نے مداحوں کو کافی مایوس کیا۔

مرینہ خان

مرینہ خان پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے ماضی میں بے شمار ہٹ ڈرامہ سیریل کیے۔ اس کے علاوہ یہ مختلف پروگراموں کی میزبان بھی رہ چکی ہیں، مرینہ خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کے والدین ان کی شادی سے بالکل خوش نہیں تھے کیونکہ ان کے شوہر کا تعلق ان کے مذہب سے نہیں تھا۔ ان کے شوہر جلیل اختر کرسچن تھے۔ مرینہ کے مطابق یہ ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں تھی،

سونیا حسین

سونیا حسین پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں، انہوں نے جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوایا۔ سونیا حسین کا نکاح 10 اگست 2014 پاکستان کے فیشن ماڈل واصف محمد سے ہوا۔ ان دونوں کے نکاح کی خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جبکہ دونوں کی تصاویر کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا لیکن یہ دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ نہ رہ سکے اور جلد ہی دونوں میں رخصتی سے قبل ہی طلاق ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More