میری خوش نصیبی تھی کہ میرا نکاح جنید جمشید نے پڑھایا۔۔۔ ان 4 پاکستانی اداکاروں کے نکاح کی کچھ خاص باتیں

ہماری ویب  |  Oct 05, 2020

پاکستانی اداکاروں کی شادیاں ہمیشہ ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں، شادی کے ہر ایونٹ کو سوشل میڈیا صارفین بڑی دلچسپی سے فالو کرتے ہیں پھر اگر شادی کی کچھ دلچسپ یا انوکھا ہوجائے، تو اس پر تبصرے شروع کردیے جاتے ہیں۔ نکاح کا دن زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے کیونکہ آپ کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہونے جارہی ہوتی ہے۔ لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم دن کو یادگار بنادیں۔

آج ہم آپ کو ان 4 اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے نکاح میں کچھ نا کچھ خاص ہوا۔

1) احد رضا میر اور سجل علی

احد اور سجل کی شادی کا مداحوں کو سب سے زیادہ انتظار تھا، ان کے نکاح کی تقریب لاک ڈاؤن کے دوران دبئی میں منعقد کی گئی جبکہ دونوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کو زیادہ ہائی لائٹ نہیں کیا۔ ان کے نکاح پر ایک دلچسپ بات ہوئی اور وہ یہ کہ نکاح پڑھاتے وقت مولوی صاحب احد کا نام بھول گئے اور اداکار کو احمد رضا میر پکار دیا۔ ویڈیو دیکھیں۔


2) گوہر ممتاز اور انعم احمد

گوہر ممتاز نامور اداکار و گلوکار ہیں جن کی شادی ماڈل و اداکارہ انعم احمد سے ہوئی، گوہر کا نکاح جنید جمشید نے پڑھایا جس کا تذکرہ اداکار اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گوہر نے بتایا کہ میری کوش نصیبی ہے جو میرا نکاح جنید جمشید نے پڑھایا، میں ان کی بے پناہ عزت کرتا ہوں، وہ ایک بہترین انسان تھے۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔



3) فرحان سعید اور عروہ حسین

دونوں ہی اداکاروں کی شادی کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا، کیونکہ ان کا نکاح لاہور میں بادشاہی مسجد میں ہوا۔ مداحوں نے ان کے نکاح کی تصاویر کو کافی سراہا، جبکہ دونوں کی شادی کئی عرصہ تک موضوع بحث رہی۔ عروہ کا آف وائٹ رنگ کا غرارہ جو انہوں نے نکاح پر زیب تن کیا، سب کو بہت پسند آیا۔


4) اسد انور اور انعم فیاض

انعم فیاض پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، شادی کے بعد انہوں نے اداکاری بہت ہی کم کردی۔ ان کا نکاح اسد انور سے 2016 میں حرم شریف میں ہوا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خواب تھا کہ ان کا نکاح مدینہ جیسے شہر میں ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More