نادیہ نے بتایا کیلوں سے بنے ماسک کی مدد سے بال خوبصورت بنانے کا طریقہ ۔۔۔ جانیں اداکاراؤں کی خوبصورت جلد اور گھنے چمکدار بالوں کا راز

ہماری ویب  |  Oct 03, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تمام اداکارائیں ہی اپنی خوبصورتی کو لے کر کافی حساس ہیں، وہ اپنے چہرے اور بالوں کے لیے مختلف برانڈز کے پروڈکٹس کا استعمال تو کرتی ہی ہیں لیکن ساتھ ہی کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتی ہیں۔

آج ہم آپ کو چند اداکاروں کی خوبصورت جلد اور بالوں کے اہم راز بتانے والے ہیں، جو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کئے ہیں۔

1) نادیہ خان

نادیہ خان مارننگ شو کی ایک نامور میزبان رہ چکی ہیں، انہوں نے کچھ ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ نادیہ ہمیشہ سے ہی اپنے بالوں اور جلد کے معاملات کو لے کر کافی سیریس رہی ہیں۔ نادیہ نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا ہے جہاں وہ مختلف ٹپس دیتی ہیں۔ انہوں نے حسین اور نرم و ملائم بالوں کے لیے کیلے سے ماسک بنانا سکھایا۔ نادیہ نے بتایا کہ ایک کیلا لیں اور اسے اچھی طرح پیس لیں، پھر اس میں ناریل کا تیل ڈالیں اور مکس کرلیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں میں لگائیں اور دیکھیں کہ کس طرح بال چمکدار اور ملائم ہوتے ہیں۔

2) ماورا حسین

اداکارہ ماورا حسین نے بالوں کی نگہداشت کے بارے مداحوں کو مفید مشورے دے دیئے۔ ماورا کے مطابق وہ اپنے بالوں کا بہت خیال رکھتی ہیں اور ہفتے میں ایک بار 'دہی، ایلویرا اور انڈے کا پیسٹ' بالوں میں ضرور لگاتی ہیں۔ یہ ان کے بالوں کو گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔

3) اریبہ حبیب

ڈرامہ جلن میں میشا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب کی جلد بھی بے انتہا پیاری ہے، انہوں نے ایک مارننگ شو میں بتایا کہ اپنے چہرے کے لیے یہ لیموں پر شہد لگا کر استعمال کرتی ہیں۔ اس سے ان کا چہرہ بارونق نظر آتا ہے اور جلد بھی صحت مند رہتی ہے۔

4) سارہ خان

سارہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی جلد اور بال بہت خوبصورت اور صحت مند ہیں، سارہ کے مطابق وہ اپنے بالوں کے لیے بےبی شیمپو کا استعمال کرتی ہیں جبکہ چہرے پر زیادہ میک اپ کرنا انھیں پسند نہیں، سارہ نے ایک مارننگ شو میں اپنے میک اپ کرنے کا طریقہ بھی بتایا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More