اس رشتے کے لیے مجھے خالہ نے راضی کیا! شوبز انڈسٹری کے یہ 4 اداکار جوڑے ایک دوسرے سے کس طرح ملے اور ان کی شادی کیسے ہوئی؟

ہماری ویب  |  Oct 02, 2020

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، لیکن دنیا میں کچھ لوگ دو دلوں کو ملانے کے لیے وسیلہ بن جاتے ہیں، کچھ لوگ شادی سے قبل ہی ایک دوسرے کو دل دے بیٹھتے ہیں جبکہ کئی افراد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد محبت میں گرفتار ہوتے ہیں، شوبز انڈسٹری میں بھی کئی ستاروں نے ایک دوسرے کو دل دیا اور پھر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

ہماری ڈرامہ انڈسٹری کے کئی مشہور اداکاروں کی ایک دوسرے سے شادی ہوئی، لیکن مداح ان کے بارے میں یہ نہیں جانتے کہ ان کی آپس میں ملاقات ہوئی کیسے؟

آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 4 اداکار جوڑوں کے بارے میں بتانے والے ہیں کہ یہ ایک دوسرے سے کس طرح ملے اور ان کی شادی کیسے ہوئی؟

کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی

کنور اور فاطمہ کی جب شادی ہوئی تو دونوں ہی انڈسٹری میں نئے تھے، ان کی ملاقات ایک ڈرامہ کے سیٹ پر ہوئی اور پھر یہ اچھے دوست بن گئے، پھر ان دونوں کو احساس ہوا کہ یہ صِرف دوستی نہیں بلکہ محبت ہے، لیکن کنور ارسلان رشتہ کے آغاز میں اتنی جلدی شادی کے حق میں نہیں تھے مگر فاطمہ اپنے ارادے پر قائم رہیں اور یوں دونوں ایک دوسرے کے نکاح میں آگئے، فاطمہ اور کنور کے اب دو بیٹے ہیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ اور دانش دونوں ہی بہترین اداکار ہیں، اور ان کی جوڑی کے سب ہی دیوانے ہیں عائزہ کی ملاقات دانش سے سالوں پہلے ڈرامہ کے سیٹ پر ہوئی جہاں دانش کو عائزہ بے حد پسند آئیں، دانش نے عائزہ سے دوستی کے چند ماہ بعد ہی انہیں شادی کی پیشکش کر دی لیکن کچھ مسائل کے باعث یہ معاملہ 6 سال تک تاخیر کا شکار رہا، طویل عرصہ بعد جب دونوں کی شادی ہوگئی آج عائزہ اور دانش کی محبت کی مثالیں دی جاتی ہیں، ان کے بھی دو بچے ہیں حورین اور ریان۔

اسد صدیقی اور زارا نور عباس

زارا نور عباس اور اسد صدیقی بھی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی ہے، زارا کی خالہ یعنی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے اسد اور زارا کی شادی کروائی تھی، جی ہاں! بشریٰ اسد کو اپنے بیٹوں کی طرح پیار کرتی تھیں، اس لیے انہوں نے اسد کو اپنی ہر دلعزیز بھانجی کے لیے بہترین انتخاب سمجھا اور ان دونوں کو ایک فلم کے پریمیئر کے دوران ایک دوسرے سے ملوا کر شادی کا ارادہ ظاہر کیا بشریٰ انصاری کے توسط سے ہی اسد کی زارا سے ملاقات ہوئی اور یوں یہ دونوں ایک ہوگئے۔

نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان دونوں کا شمار ہی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، نیمل نے ڈرامہ انڈسٹری میں بہت ہی کم وقت میں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی، انہوں نے ڈرامہ ''انا'' میں ادا کاری کی اور ایک فلم ''ورنہ'' میں بھی کام کیا، حمزہ علی عباسی سے نیمل کی ملاقات ایک آرٹ کی نمائش میں ہوئی جہاں دونوں کی دوستی ہو گئی، حمزہ کو نیمل ہی ان کے لیے بہترین ساتھی محسوس ہوئیں جس کی وجہ سے بنا دیر کیے حمزہ نے نیمل کو شادی کی پیشکش کی اور دونوں بس چند ہی دن میں سادگی سے شادی کر کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش کچھ ماہ قبل ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More