ہماری ویب | Oct 01, 2020
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے تمام شادی شدہ جوڑے اکثر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان سے جڑی ہر چیز کو کافی گہرائی سے فالو کر رہے ہوتے ہیں، پھر چاہے شوبز ستاروں کے خاندان میں کوئی دعوت ہو، یا دوسری چھوٹی موٹی تقریب۔ حال ہی میں شوبز کی چند اداکاراؤں کی سالگرہ گزری، جس پر ان کے شوہر نے انہیں زبردست سرپرائز دیا، جسے مداح سراہے بغیر نہ رہ سکے۔
آئیے بتاتے ہیں آپ کو ان 4 اداکاراؤں کے بارے میں، جن کے شوہروں نے ان کے لیے سالگرہ کا دن یادگار بنا دیا۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریما خان کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو متعدد ہٹ فلمیں دیں۔ ریما اب اداکاری تو نہیں کرتیں البتہ انہوں نے میزبانی کا آغاز کیا اور رواں سال رمضان ٹرانسمیشن میں بطور میزبان اپنے فرائض انجام دیے۔ ریما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اور ان کے شوہر موجود ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں ریما نے شوہر طارق کا سرپرائز اور تحائف دینے کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریما کس قدر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram Thank you Tariq for the beautiful birthday celebrations and gifts 🥰👗👛💍❤️ A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on Oct 1, 2020 at 1:29am PDT
Thank you Tariq for the beautiful birthday celebrations and gifts 🥰👗👛💍❤️
A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on Oct 1, 2020 at 1:29am PDT
سید جبران بھی ایک قابل اداکار ہیں جنہوں نے متعدد نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ جبران کی کچھ دن قبل شادی کی سالگرہ تھی جس پر جبران نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیا۔ دونوں کی شادی کو 9 سال کا عرصہ ہو چکا ہے، جبکہ دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش دکھائی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram 9 Years Down ❤️... Forever To Go 🧿 x !!! #HappyAnniversary #SyedJibran #AfifaJibran A post shared by Syed Jibran (@syedjibranofficial) on Jul 22, 2020 at 10:08am PDT
9 Years Down ❤️... Forever To Go 🧿 x !!! #HappyAnniversary #SyedJibran #AfifaJibran
A post shared by Syed Jibran (@syedjibranofficial) on Jul 22, 2020 at 10:08am PDT
عائشہ خان نے اب اداکاری چھوڑ دی ہے لیکن یہ پاکستان کی بہترین اداکارہ رہ چکی ہیں، شادی کے بعد عائشہ نے اداکاری کو خیرآباد کہہ دیا تاہم اب ان کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے جس کا نام ماہ نور ہے۔ عائشہ خان کی حال ہی میں سالگرہ ہوئی جس پر ان کے شوہر نے انہیں سرپرائز دیا، کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو عائشہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جبکہ مداحوں نے ڈھیر ساری نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
View this post on Instagram No birthday like this one- my first with Mahnoor ❤️❤️❤️🧿🧿🧿 A post shared by Aisha Uqbah Malik(aisha khan) (@aisha.u.malik) on Sep 27, 2020 at 4:29am PDT
No birthday like this one- my first with Mahnoor ❤️❤️❤️🧿🧿🧿
A post shared by Aisha Uqbah Malik(aisha khan) (@aisha.u.malik) on Sep 27, 2020 at 4:29am PDT
زرنش خان پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم عرصہ میں یہ ثابت کیا کہ کس طرح محنت اور لگن سے انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا جا سکتا ہے، کچھ دن قبل اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر نے انہیں شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر زرنش نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں، زرنش کے شوہر ان کی سالگرہ کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے لہٰذا ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی تصویر نہیں۔
View this post on Instagram When your husband sends you away from home saying he has work and you're assuming it's something shady but it turns out to be a surprise!! Lol Thanks my love for such a wonderful surprise. ♥️🥰😘 @cheekylittleevents @gateaux_uae #birthdaysurprise #hubbylove #xarnishkhan #unicorncake #fancycakes #gateaux #cheekylittleparties #uae🇦🇪 A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan) on Aug 17, 2020 at 3:50am PDT
When your husband sends you away from home saying he has work and you're assuming it's something shady but it turns out to be a surprise!! Lol Thanks my love for such a wonderful surprise. ♥️🥰😘 @cheekylittleevents @gateaux_uae #birthdaysurprise #hubbylove #xarnishkhan #unicorncake #fancycakes #gateaux #cheekylittleparties #uae🇦🇪
A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan) on Aug 17, 2020 at 3:50am PDT
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More