پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جن کی اچانک سوشل میڈیا پر منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں جس کے باعث اُن کے پرستاروں ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں، تاہم آج اداکارہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں وہ خود بھی کافی حیران دکھائی دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹوئٹر پر یہ ایک ٹرینڈ منگنی مبارک ہانیہ نہایت مقبول ہو رہا تھا جس کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں اور چاہنے والوں نے منگنی پر مبارک باد دینا شروع کر دی تھیں تاہم وہ اس سب سے بے خبر تھیں لیکن جب انہوں نے صبح اٹھ کر دیکھا تو ان کے بھی ہوش ہی اڑ گئے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو دونوں سے ٹوئٹر پر مجھے بہت ہی زیادہ پیغامات موصول ہو رہے تھے ، میں نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ بہت نوٹیفکیشن آ رہے ہیں لیکن میں چیک نہیں کروں گی کیونکہ میں نے ایسا کچھ کیا ہی نہیں ہے کہ جس پر لوگ بات کریں۔
جب میں نے صبح اٹھ کر لوگوں کے پیغامات دیکھنے کا فیصلہ کیا تو حیرت زدہ ہوگئی ٹوئٹر پر منگنی مبارک ہانیہ ٹرینڈ کر رہا تھا اور کچھ وقت تو یہ ٹاپ نمبر پر بھی رہا، اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب کا مجھے مبارک دینے پر شکریہ ، میں بہت خوش ہوں ، ویسے میں تو آپ کے اس عمل پر حیران ہی رہ گئی ہوں۔
اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنی صلاحیت اور اداکاری سے سب کو حیران کر دیتی ہیں لیکن اس بار انہیں اپنی ہی منگنی کی خبر نے لاجواب کردیا۔