شادی کے بعد گھر اور بچوں میں ہی مصروف ہوگئیں ۔۔۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی 5 ایسی اداکارائیں جنہوں نے شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا

ہماری ویب  |  Sep 30, 2020

پاکستانی شوبز انٹرٹینمنٹ کی متعدد مقبول اَداکارائیں اَپنی صلاحیتوں کے سبب بہت مشہور ہیں اور اپنے کام کے لئے ہمیشہ پُرعزم دکھائی دیتی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارائیں جنہوں نے فلمی و ڈرامائی اسکرین پر مداحوں کو بھرپور انٹرٹین کیا، ان کے چاہنے والے آج بھی ان کی اداکاری کو یاد کرتے ہیں اور ساتھ ہی مطالبہ ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں دوبارہ اپنے کام کا آغاز کرنا چاہئے۔ جنہوں نے شادی کے بعد اپنے نئے سفر کا آغاز کیا۔

شادی کسی بھی فرد کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے جو اس کی زندگی میں واضح تبدیلی کا باعث ہوتا ہے۔

ایسی ہی چند شوبز اسٹار کے بارے میں ہم آپ کو بتائں گے جنہوں نے شادی کے بعد اپنے نئے سفر کا آغاز کیا اور شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

1- نیمل خاور

اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال اگست 2019 میں اداکارہ نیمل خاور خان کے ساتھ شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔ شادی سے قبل اداکارہ نیمل خاور نے صرف 2 ڈرامہ پراجیکٹس پر کام کیا تھا اور پھر ان کا حمزہ عباسی کے ساتھ نکاح ہوگیا۔ شادی کے بعد نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا۔ دونوں سابقہ اداکاروں کا آج ننھا بچہ بھی ہے۔

2-عینی جعفری

اداکارہ عینی جعفری چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کر رہی تھیں اور کافی مشہور اور باصلاحیت تھیں۔ عینی جعفری نے کی شادی کی خبر اچانک پھیلی اور ساتھ ہی شوبز سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ سابقہ اداکار شادی کے بعد بالکل ہی گائب ہوگئیں ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی دکھائی نہیں دیتیں۔

3- اریج فاطمہ

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ اریج فاطمہ نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا اور اپنے مداحوں کے دلوں میں خوب جگہ بنائی۔ مگر شادی کے بعد شوبز چھوڑ کر اپنے میاں کے ساتھ پاکستان سے باہر جاکر رہنے لگیں۔

4- صنم بلوچ

پاکستان کی مشہور و معروف میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ نے اپنی پہلی شادی کے بعد کام جاری رکھا تھا مگر اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد ٹی وی اسکرین پر لمبے عرصے تک نظر نہیں آئیں۔ صنم بلوچ کی دوسری شادی کب ہوئی کسی کو کچھ معلوم نہ ہوا لیکن چند مہینوں قبل اُنہوں نے اپنی ننھی بیٹی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تب مداحوں کو معلوم ہوا کہ اداکارہ صنم بلوچ ایک بار بھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

5- سارہ راضی خان

اداکارہ سارہ راضی خان کی چھوٹی عمر میں ہی شادی ہوگئی تھی۔ وہ اپنی چھوٹی بہن عریشہ خان کے ساتھ ڈراموں میں بطور چائلڈ اسٹار جلوہ گر ہوتی تھیں۔ شادی کے اداکارہ سارہ نے شوبز انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی اختیار کرلیا اور اب وہ کبھی کبھار کسی پروگرام میں خصوصی مہمان کے طور پر بلوائی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More