زبیدہ آپا کے گھر کا ایک کمرہ آج بھی ان کی یاد میں ویسے ہی سجا ہوا ہے اور اس میں موجود الماری میں ان کی۔۔۔ دیکھیں زبیدہ طارق اور ان کے بیٹے حسین طارق کا شاندار گھر کیسے سجایا گیا ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 29, 2020

ماضی اور حال کا امتزاج، خوبصورت چیزوں سے مزین گھر زبیدہ آپا کی خوب یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی نامور شیف زبیدہ طارق جن کی وفات کو 2 سال گزر چکے ہیں، آج بھی ان کے مداح انہیں خوب یاد کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے آسان گھریلو ٹوٹکے بتانے والی زبیدہ آپا کا گھر بھی ان کی طبیعت کی طرح انتہائی دلکش و نفیس ہے۔

یہ گھر زبیدہ آپا اور ان کے بیٹے حسین طارق کی فیملی کا ہے، جب گھر کی سجاوٹ کے بارے میں ان کے بیٹے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ''یہ سب میں نے خود کیا ہے، گھر کو کس طرح کا ہونا چاہیے یہ میں امّاں (زبیدہ طارق) کے ساتھ ضرور مشورہ کیا کرتا تھا اور پھر ہی کوئی بڑی تبدیلی ہوتی تھی''۔

Source : Home Love Lifestyle

حسین طارق سے سوال کیا گیا کہ ''آپ کی امی پاکستان کی لیجنڈ تھیں، کیا گھر میں کچھ خاص ان سے متعلق موجود ہے؟'' جواب میں حسین نے بتایا کہ ''اماں کی الماری اب تک ہم نے ویسے ہی رکھی ہوئی ہے، جیسے ان کی زندگی میں تھی، اس الماری میں ان کی چوڑیاں اور ہار سجائے ہوئے ہیں''۔


Source : Home Love Lifestyle

حسین طارق نے گھر کے حوالے سے بتایا کہ ''ہم نے اس گھر کو تقریباً 5 سے 6 سال قبل خریدا تھا، وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اس میں بہت سی تبدیلیاں کیں۔ ہماری کوشش تھی کہ اسے پرانے طرز سے سجایا جائے، جیسا کہ پرانے زمانے میں گھر ہوا کرتے تھے''۔


گھر میں لگے مختلف فریمز اور ڈیکوریشن پیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ''میں نے یہ انڈیا سے خریدے، اس کے علاوہ کچھ منفرد چیزیں میں کوئٹہ سے بھی لایا''۔

Source : Home Love Lifestyle

ان کے گھر کی کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔












مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More