کیا اداکارہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2020

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنے شوہر راجہ اِفتخار کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن اِنسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد ان کے مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اُٹھا رہے ہیں۔

جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے اُن کا کوئی پیغام سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اُن کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔ لیکن وہیں کچھ صارفین یہ بھی کہہ رہے تھے کہ اداکارہ کے چہرے پر موجود نشان کسی تشدد کے ہیں۔

واضح رہے کہ نمرہ خان نے رواں سال اپریل کے مہینے میں لاک ڈاؤن کے دوران لندن کے ایک پولیس آفیسر راجا افتخار اعظم سے نکاح کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More