گھر کی سب سے قیمتی چیز تو لے ہی لی! جانیے پاکستان کے مشہور اداکاروں نے جہیز میں کیا لیا؟

ہماری ویب  |  Sep 25, 2020

شادی ایک مقدس فریضہ ہوتا ہے جسے ادا کرنا ہمارے اپنے معاشرے نے بہت مشکل بنا دیا ہے۔ جہیز جسے لعنت قرار دیا ہے، لوگ اسے دل کھول کر اور مانگ مانگ کر لیتے ہیں۔ وہ والدین جن کی 3 یا اس سے زائد بیٹیاں ہوں اور ان کی آمدنی زیادہ اچھی بھی نہ ہو، تو ان کو یہ ہی پریشانی کھا جاتی ہے کہ بیٹی کے فرض سے کس طرح آزاد ہوں گے؟

تاہم ہمارے معاشرے میں آج بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو جہیز جیسی چیز کو نہیں مانتے اور لڑکی والوں کو خاص طور پر منع کرتے ہیں کہ ہمیں بیٹی کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے۔اس کی بہترین مثال ہمیں ہمارے شوبز اداکاروں سے ملتی ہے۔ حال ہی میں کئی شوبز ستاروں کی شادیاں ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے جہیز نہ لے کر عام لوگوں کے لیے مثال قائم کردی۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ شوبز ستاروں نے جہیز کے طور پر کیا لیا تھا؟

فلک شبیر

گلوکار فلک شبیر کی شادی کچھ ماہ قبل معروف اداکارہ سارہ خان سے ہوئی، دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کئی عرصہ تک سوشل میڈیا پر وائرل رہیں تاہم اپنے ایک انٹرویو میں فلک نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے سارہ خان سے جہیز کے طور پر ایک چیز بھی نہیں لی۔ فلک نے سارہ کے والد کو یہ کہہ کر جہیز کا منع کیا تھا کے آپ کے گھر کی جو سب سے قیمتی چیز تھی، وہ میں پہلے ہی لے چکا ہوں یعنی سارہ۔ فلک اور سارہ نے اپنی شادی کے ذریعے بہت سے لوگوں کے لیے مثال قائم کردی۔

احد رضا میر

احد رضا میر اور سجل علی بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا نامور جوڑا ہے، مداح ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ دونوں ہی اداکار عوام میں بے حد مقبول ہیں تاہم ان کی شادی لاک ڈاؤن کے دوران دبئی میں ہوئی۔ احد نے بھی سجل سے کوئی جہیز نہ لیا، بلکہ سجل جس طرح چاہتی تھیں بالکل اسی طرح شادی ارینج کروائی۔

منیب بٹ

منیب بٹ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا جانا مانا نام ہے، ان کی اہلیہ ایمن خان بھی کافی مشہور اداکارہ ہیں۔ منیب بٹ جہیز کے سخت خلاف ہیں جس کا ذکر اداکار متعدد مرتبہ اپنے انٹرویوز میں کر چکے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایمن سے جہیز میں کچھ بھی نہیں لیا۔ لوگوں نے انہیں ان کی شادی کے شاہانہ ایونٹس کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا لیکن انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں جتنا لگتا تھا، کہ خرچ کرنا چاہیے ہم نے اتنا ہی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More