پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنی شادی کا فیصلہ اپنے گھر والوں پر چھوڑ دیا، جبکہ آج وہ ایک ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔ کسی کا رشتہ ان کی والدہ نے ڈھونڈام، جبکہ کسی کی بہن نے یہ فرض ادا کیا۔
آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ کون ہیں وہ اداکار جن کی شادی ان کے گھر والوں کی مرضی سے ہوئی۔
1) نمرہ خان
نمرہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں، انہوں نے اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم حال ہی میں اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ انہوں نے اپنی شادی کا فیصلہ گھر والوں پر چھوڑ رکھا تھا، ان کی شادی فیملی فرنڈز کے بیٹے سے ہوئی جو کہ لندن مین مقیم ہیں۔
2) فیروز خان
فیروز خان سے ہم سب باخوبی واقف ہیں، یہ اب شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ چکے ہیں لیکن ان کی شادی کئی عرصہ تک خبروں کی زینت بنی رہی تھی۔ فیروز خان کی شادی علیزہ سے ہوئی جن کو ان کی بہن دعا ملک نے پسند کیا تھا۔ دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت ہے، اور اللہ نے ان کو ایک بیٹا بھی عطا کیا ہے۔
3) سارہ خان
سارہ خان کو پسند بے شک فلک شبیر نے کیا تھا، لیکن ان کی شادی بھی ایک ارینج میریج تھی، کیونکہ جب فلک نے سارہ کو شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے اپنے والد سے بات کرنے کا کہا۔ فلک نے سارہ کے والد سے بات کی اور یوں ان دونوں کی بہت ہی کم عرصے میں شادی ہوگئی۔
4) فہد مصطفیٰ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے بھی اپنی شادی کا فیصلہ اپنے ماں باپ پر چھوڑا، جنہوں نے ان کے لیے ثناء کا انتخاب کیا۔ دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بےحد خوش ہیں اور ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔
5) اریج فاطمہ
اداکارہ اریج فاطمہ کی پہلی شادی محبت کی شادی تھی جو کہ زیادہ عرصہ تک نہ چل سکی اور جلد ہی ختم ہوگئی، تاہم اداکارہ نے دوسری شادی اپنے گھر والوں کی پسند سے امریکی ڈاکٹر سے ہوئی، جو کے ایک کامیاب شادی رہی۔