پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں کیا پیغام دیا جو وائرل ہوگیا ؟

ہماری ویب  |  Sep 23, 2020

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پشتو زبان میں ویڈیو پیغام دے کر سب کو حیران کر دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے وہ اپنے پرستاروں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔

حال ہی میں پریتی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ پشتو زبان میں انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سے متعلق اپنے مداحوں کو پیغام دے رہی ہیں۔

پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے ہر نئے سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں، انہوں نے اس بار ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے،اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ اُن کی جانب سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ وہ کونسی زبان میں اور کیا بول رہی ہیں۔

پریتی زنٹا کی اس ویڈیو میں سینکڑوں مداحوں کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ پریتی زنٹا اپنی ویڈیو میں پشتو زبان بول رہی ہیں۔

چند ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پریتی کی پشتو بولنے پر تعریف اور شکریہ بھی ادا کیا گیا جبکہ چند ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ پریتی زنٹا نے بہت بہترین انداز میں پشتو میں پیغام دیا ہے اور انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا کا اپنی ویڈیو میں پشتو زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں کو سلام، گھر پر محفوظ اور خوش رہیں، آئی پی ایل دیکھیں، بہت بہت مہربانی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More