سعودی عرب: عمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

ہماری ویب  |  Sep 22, 2020

حج و عمرہ کے وزیر کی جانب سے آئندہ مرحلے میں عمرہ و زیارت کے مرحلہ وار بحالی کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر کے مطابق عمرہ کی مرحلہ وار بحالی جلد شروع کی جائے گی جس کے لیے لائحہ عمل بھی طے کرلیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 'حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کو مد نظر رکھتے ہوئے سفر کی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد عمرہ سروس کا آغاز ہوجائے گا'۔

محمد صالح کے مطابق 'آئندہ مرحلے میں عمرہ کے سلسلسلے میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اندرون اور بیرون ملک عمرہ پیکیج جدید طرز میں متعارف کروا سکیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'وزارت کی جانب سے ایک ایپ جاری کی جائے گی، عمرہ زائرین اس کے ذریعے اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئےعمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین سکیں گے'۔

وزارتِ حج کے مطابق 'عمرہ پروگرام کے سلسلے میں 30 سے زائد سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو کام کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ عمرہ کمپنیاں آن لائن اپنی خدمات پیش کریں گی اور عمرے پر آنے والوں سے رابطہ کریں گی، پہلی تبدیلی مسجد نبوی کے زائرین کے حوالے سے کی جائے گی'۔

محمد صالح نے بتایا ہے کہ 'عمرہ کمپنیاں اندرون ملک سے عمرہ کرنے والے غیر ملکیوں، جی سی سی ممالک، سعودیوں اور دنیا بھر کے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کریں گی'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More