پاکستان کی جوابی کارروائی میں 'فتح 1' گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب استعمال

سچ ٹی وی  |  May 10, 2025

پاکستان نے آپریشن بنيان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جارحیت کرنے والے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے ہیں، اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیے گئے ہیں، پاکستان کی اس جوابی کارروائی میں فتح 1 میزائل سسٹم کا نہایت کام یابی سے استعمال کیا گیا ہے۔

فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 1 میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم، برق رفتار اور مؤثر نیوی گیشن خصوصیات سے لیس ہے، یہ انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح جوابی کارروائی میں پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم نے دشمن پر قہر ڈھا دیا ہے، اور اس میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو بالکل درست طور پر نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ادھر پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈرکے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا ہے، اس ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 ارب ڈالر ہے۔

پاکستانی میزائلوں نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کیا، بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے بھارت پر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ ایئر بیس، پونچھ اور جموں ایئر بیس پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کیا، واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں بھارتی بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More