انھوں نے بھارت جا کر بھی کام کیا۔۔۔ ایسے 5 پاکستانی اداکار جو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کر کے بھی وہاں کامیاب نہ ہو سکے

ہماری ویب  |  Aug 10, 2020


بھارتی فلم انڈسٹری دنیا کی دوسری بڑی انڈسٹری ہے جہاں کام کرنے کی خواہش اکثر و بیشتر فنکار، گلوکار اور اداکار کرتے ہیں۔ پاکستان کے کئی ایسے نامور اداکار اور اداکارائیں ہیں جنھوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام بھی خوب کیا اور کامیابی بھی خوب ہی سمیٹی لیکن کئی ایک ایسے بھی ہیں جنھوں نے بالی وڈ انڈسٹری میں کام تو کیا مگر مشہور نہ ہو سکے:


• ہمایوں سعید:


ہمایوں سعید انڈین ہدایتکار مہیش بٹ کے قریبی ساتھی ہیں انھوں نے پرانے وقتوں میں کئی ایک بھارتی فلمیں کیں مگر مشہور نہ ہوسکے اور اب یہ خؤد پاکستانی اعلی معیار کی فلمیں بناتے اور پروڈیوس کرتے ہیں۔


• وینا ملک:


وینا ملک کو کون نہیں جانتا انھوں نے نہ صرف انڈین فلمیں کیں بلکہ کئ ایک شوز کا بھی حصہ رہیں لیکن وہاں کی انڈسٹری انھیں راس نہ آئی اور یہ انڈیا چھوڑ کر دوبارہ پاکستانی شوبز سے جڑگئیں۔


• مارہ ہوکین:


ماروہ نے کچھ ہی وقت پہلے انڈین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر تو دکھائے لیکن وہ بھی وہاں مقبول نہ ہو سکیں حالانکہ انھوں نے ماڈرن فلموں میں کام کیا لیکن وجہ شہرت نہ مل سکی۔


• میرا:


اداکارہ میرا جی خاص انگریزی بولنے کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی فلموں میں تو آئیں مگر پاکستانیوں جسیی محبت نہ سمیٹ سکیں یوں 2012 میں ان کی ایک فلم '' 5 گھنٹے میں 5 کروڑ'' بری طرح ناکام ہوئی۔


• عمران عباس:


نوجوان خوبرو اداکار عمران عباس نے بالی وڈ میں متعدد فلموں میں کام تو کیا مگر شہرت حاصل نہ کرسکے۔



مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More