ماں نے اکیلے کیسے پالا۔۔۔ اداکارہ امر خان اپنی والدہ کے بارے میں دلچسپ بات بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jul 29, 2020

پاکستان شوبز کی معروف شخصیت امر خان ایک ٹیلی ویژن اداکارہ اور مصنف ہیں۔ اور سب جانتے ہیں کہ اداکارہ امر خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اور سینئر اداکارہ فریحہ جبین کی دختر بھی ہیں۔ امر خان نے اپنی اداکاری کا آغاز پہلی شارٹ فلم چشم نام سے کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مقبول ڈرامہ سیریل بیلاپور کی ڈائین میں اپنے عمدہ کردار سے بہت شہرت حاصل کی۔

ایک پروگرام میں اداکارہ امر خان نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں گفتگو کی۔

اپنی والدہ فریحہ جبین کی محنت اور بھرپور خدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھوڑا سا خود غرضی محسوس ہوتی ہے کیونکہ جب آپ ایک بڑے اسٹار کی بیٹی یا بیٹے ہوں تو آپ پر زیادہ دباؤ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے بہت محنت کی اور وہ انہیں بچپن سے دیکھتی آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ کو زندگی میں کافی جدوجہد کرتے دیکھا اور جو انہیں نہیں مل سکا وہ مجھے حاصل کرنا ہے۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بی بی اے کے لئے آسٹریلیا جانا تھا اور ان کی والدہ کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے، اگرچہ مجھے 50٪ اسکالرشپ ملا لیکن پھر بھی بیرونِ ملک جانے کے لئے مزید پیسے درکار تھے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ سے متعلق مزید کیا بتایا دیکھیں ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More