ایک حادثہ موت کے منہ میں لے گیا ۔۔۔۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو کم عمری میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئے

ہماری ویب  |  Jul 29, 2020

موت سب کو آنی ہے اور کوئی بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا ۔ تاہم ، جب کسی جوان مرد یا عورت کی وفات ہوتی ہے تو اس کی عدم موجودگی کا درد زیادہ محسوس کیا جاتا ہے۔ اسی طرح گذشتہ برسوں کے دوران ، پاکستان فلم انڈسٹری نے متعدد نوجوان انٹرٹینمنٹ سے وابستہ فنکار و گوکار ستاروں کو کھویا۔

پاکستان میں ایسے شوبز اداکار و فنکار پیدا ہوئے جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام خوب روشن کیا۔ مگر بدقسمتی سے وہ جوانی میں ہی اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

آئیے اُن میں سے کچھ پر ایک نظر ڈالیں۔

1- بلال خان

بلال خان نے فلمی کریئر کا آغاز رائٹر و ڈائریکٹر پرویز کلیم کی فلم 'پہلا سجدہ' سے کیا تھا پھر جلد ہی وہ فلم اور ٹی وی کے مقبول ترین اداکار بن گئے اور پھر 14 اگست 2010 کو اسلام آباد میں آگ لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

2- نازیہ حسن

پاکستان کی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو ان کے مداح آج بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے ملک میں پاپ کلچر کو بدل ڈالا تھا۔ ان کی موت سے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچا تھا۔ نازیہ حسن 35 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب 13 اگست سن 2000 میں لندن میں انتقال کر گئیں تھیں۔

3- ثناء خان

معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ثنا خان ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوکر چل بسیں تھیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ جوڑا ثناء خان اور اداکار بابر خان کراچی سے حیدرآباد شہر کی طرف جارہے تھے کہ شاہراہ پر یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ اداکارہ ثناء خان 22 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔

4- رانی

مشہور و معروف اداکارہ رانی نے آٹھ سال تک لالی ووڈ اسکرین اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے اور ساتھ ہی انہوں نے پنجابی اور اردو دونوں فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ہوا یہ تھا کہ سن 1995 میں ایک اداکارہ رانی ایک ریسٹورنٹ سے باہر آرہی تھیں تو اس دوران کسی نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

5- ماریہ خان

ماڈل اور اداکارہ ماریہ خان صرف 28 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں تھیں۔ انہیں آبائی شہر پاکپتن میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ اداکارہ ماریہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات شہزاد رفیق کی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم "محبان سچیان" سے چھ سال قبل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More