کچھ روز قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے جویریہ سعود اور سعود قاسمی پر سنگین الزامات لگائے تھے جس میں انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ جے جے ایس پروڈکشن میں کام کرنے کے انہیں پیسے نہیں دیے گئے، مزید یہ کہ جویریہ اور سعود ان کے پیسے کھا گئے ہیں۔
تاہم اب ایک اور اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جویریہ اور سعود نے ان کے بھی پیسے نہیں دیے، انہوں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ 2 ڈرامے کیے جس میں سے ایک یہ کیسی محبت اور ایک یہ زندگی ہے تھا۔
شیری نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
تاہم اس حوالے سے جویریہ سعود کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سلمی ظفر نے ہمارے ساتھ کئی سال تک کام کیا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو انہیں پہلے مہینے ہی کام چھوڑ دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ سلمیٰ ظفر ہمارے ہر پراجیکٹ میں آخر تک ہمارے ساتھ رہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیے تھے پتہ نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں جو اچانک ان کو کیا یاد آیا ہے۔