کمر میں تکلیف کی شکایت۔۔۔ نتیجہ 3 گردوں کا انکشاف

ہماری ویب  |  May 18, 2020

برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کمر میں شدید درد کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اس نے معائنہ کروایا، نتیجے میں ایک انوکھی چیز سامنے آئی جس سے ڈاکٹرز الجھن کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک 38 سالہ شخص کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ اسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا، ڈاکٹر نے اس کا سی ٹی اسکین کیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔


ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران مریض میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More