کرکٹ گیم میں کھلاڑیوں کے شاٹس اور کریکٹر کیسے بنائے جاتے ہیں؟ دیکھیں کھلاڑی کی دلچسپ شاٹس لگانے کی ویڈیو

ہماری ویب  |  May 18, 2020

آج کے دورِ حاضر میں سائنس نے خوب ترقی کرلی ہے اور جس انداز سے سائنس نے اتنے کم عرصے میں پوری دنیا کی دلچسپی کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے یہ ایک ناقابل یقین بات لگتی ہے مگر یہی حقیقت ہے۔

آج کل دنیا میں ورچوئل ٹیکنالوجی کا رحجان بڑھ چکا ہے اور اس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ پرکشش اور جدید ہے۔

کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین گیمنگ کے لئے ورچوئل ٹیکنالوجی کا ہی استعمال کرتے ہیں۔

ان دنوں ایک مشہور کمپنی کی جانب سے کرکٹ گیم لانچ کرنے کی تیاری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے بیٹنگ کے حقیقی انداز کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

مشہور آسٹریلوی بلے باز گلین میکس ویل کرکٹ کے دیوانوں کے لئے بنائے جانے والے ویڈیو گیم کی ریکارڈنگ کے لئے پہنچے اور انہوں نے صارفین کے لئے اپنے مختلف شاٹس ریکارڈ کرائے جن کو خاص قسم کے سافٹ ویئر اور ہائی کوالٹی کیمرے کی مدد سے محفوظ کر لیا گیا تاکہ جب کوئی کھیلنے والا میکس ویل کا بطور بلے بازی کے لئے انتخاب کرے تو اس کو ایسا ہی لگے گا جیسے وہ میکس ویل کی طرح ہی کھیل رہا ہے۔

ورچوئل شاٹس کی ریکارڈنگ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی میکس ویل کا کہنا تھا کہ بچے اس گیم کو بہت پسند کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More