فیس بک کے دوستوں کو واٹس ایپ گروپ کال میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے؟ آسان طریقہ جانیں

ہماری ویب  |  May 18, 2020

دنیا کی سب سے بہترین میسیجنگ اور آڈیو ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ سے کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور اس کے اپ گریڈ ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس کے باعث نئے فیچر سامنے آتے رہتے ہیں۔

واٹس ایپ نے اسکائپ، گوگل میٹ، اور زوم کے مد مقابل ایک نئے فیچر متعارف کرانے کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویڈیو کانفرنسنگ کے حوالے سے ہوگا مگر یہ دیگر سے بہت الگ اور منفرد ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو مقبول ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز جیسے زوم، گوگل میٹ، اسکائپ اور دیگر کے مقابلے میں پیش کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کے اس دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ سب سے پہلے صارفین ایک چیٹ اوپن کر کے وہاں روم آپشن پر کلک کریں گے، جو نیچے اٹیچمنٹ ٹولز کے آپشنز میں موجود ہوگا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد فیس بک میسنجر رومز ونڈو کھلے گی، جس کے بعد صارفین اپنے دوستوں کو ویڈیو کال میں شامل کرسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا کہ اس خاص فیچر کی آزمائش کا تجربہ کامیاب ہوتے ہی جلد ہی تمام صارفین کے لئے دستیاب کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More