موبائل فون کا استعمال یوں تو ہرعمر کے فرد کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے مگر بچوں پر اس کے انتہائی مضراثرات مرتب ہوسکتے ہیں، کیونکہ موبائل فون اسکرین سے نکلنی والی روشنی آپ کی آنکھوں کو بری طرح متاثر کردیتی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا کہ سونے سے قبل تکیے پر سر رکھ کر ایک آنکھ بند کر کے موبائل فون کی سکرین پر نظر جمانا نظر کی کمزوری اور عارضی اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔
اے اینڈ ای ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتالوں میں ایک آنکھ کی نظر کی کمزوری کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آ رہی ہے . مورفیلڈز آئی ہسپتال لندن کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی ایک آنکھ کی بینائی کمزور یا ختم ہونے کی وجہ رات کو ان کا بستر پر لیٹے ہوئے ایک آنکھ بند کر کے موبائل فون استعمال کرنا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بہت سے لوگ رات کو ایک کروٹ پر لیٹتے ہیں اور دیر رات تک موبائل اسکرین پر ان کی نگاہیں جمی ہوتی ہیں جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔ ان کی ایک آنکھ عموماً تکیے میں چھپی ہوتی ہے جبکہ دوسری آنکھ سے وہ موبائل فون پر مصروف ہوتے ہیں۔ یوں ان کی ایک آنکھ مکمل اندھیرے میں ہوتی ہے جبکہ دوسری میں ہائی ریزولوشن لائٹ پڑ رہی ہوتی ہے۔
بعد ازاں جب وہ شخص دونوں آنکھوں سے کمرے میں دیکھتا ہے تو روشنی میں رہنے والی آنکھ فوری طور پر اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے جبکہ دوسری آنکھ اس کے متضاد کام کر رہی ہوتی ہے۔ اس صورتحال میں دونوں آنکھوں کو ہم آہنگ ہونے میں کافی دیر لگتی ہے۔ بتدریج یہ عادت مرد ہو یا عورت یا پھر چاہیں بچے، آپ کو ہمیشہ نظر کی کمزوری اور عارضی اندھے پن کی طرف لے جاتا ہے۔