کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جہاں دیگر احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں تو وہیں اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ماؤتھ واش کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے حوالے سے بھی کہا جا رہا ہے۔
برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ماؤتھ واش کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کارڈف یونیورسٹی اینڈ اسکول آف میڈیسن میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماؤتھ واش کے مسلسل استعمال سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی کے پروفیسر اوڈنیل کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش وائرس کی بیرونی سطح کر ختم کر دیتا ہے۔
پروفیسر کے مطابق یہ طریقہ وائرس کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوا تھا اس کے کوئی مضر اثرات
بھی نہیں ہیں۔
اگرچہ ماہرین ماؤتھ واش کی تاثیر کو جانچنے کے لئے فوری تحقیق کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ ثابت ہوجائے کہ یہ کامیاب ہوگی۔