کورونا وائرس کے علاج کے لئے افریقی دوا پر عالمی ادارہ صحت کا ردعمل سامنے آگیا

ہماری ویب  |  May 15, 2020

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ مڈغاسکر کے ساتھ اس جڑی بوٹیوں والے مشروب کووڈ آرگنکس (سی وی او) کے حوالے سے رابطے میں ہے۔

افریقہ میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر کے ریجنل ڈائریکٹر متشیڈیسو موتی نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا ہم مڈغاسکر کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

گزشتہ ماہ راجویلینا نے باضابطہ طور پر سی وی او لانچ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ نوول کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی روک تھام اور علاج کرسکتا ہے۔

عالمی ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے مڈغاسکر کی وزارت صحت سے بات کی ہے اور صدر کے ساتھ ایک ملاقات بھی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم نے اس مشروب کے حوالے سے تحقیق میں تعاون کی پیشکش کی، ہم نے آگے بڑھنے کی راہ نکالنے کے لئے بھی بات چیت کی۔

افریقہ میں اب تک کووڈ 19 کے 72،336 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 2،475 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More