کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا افراد میں ایک اور جان لیوا پیچیدگی سامنے آگئی۔۔۔۔ ماہرین کا انکشاف

ہماری ویب  |  May 13, 2020

امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق اکیوٹ کڈنی فیلیئر یا اے کے آئی کورونا وائرس سے متاثرہ فرد کے لیے ایک سنگین پیچیدگی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گردے فیل ہونے کا سامنا کرنے والے مریضوں میں کووڈ 19 کے نتیجے میں اموات کی شرح 50 فیصد ہے۔

کووڈ 19 کے مریضوں میں اے کے آئی کی جو قسم نظر آرہی ہے وہ بہت پیچیدہ اور اس میں ایسے متعدد عناصر موجود ہیں جو عام اے کے آئی مریضوں میں نظر نہیں آتے۔ ان منفرد عناصر میں کورونا وائرس کا خون کے لوتھڑے بننا، گردوں پر حملہ اور ورم سرِ فہرست ہیں۔

مذکورہ تحقیق کے نتائج جریدے جرنل آف دی امریکن سوسائٹی آف نیفرولوجی میں شائع ہوئے اور پہلی بار اس ممکنہ میکنزم پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح گردے فیل ہونے کا مسئلہ کووڈ 19 کے مریضوں کو شکار کرسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس میکنزم کو پہلے اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے، زیادہ بہتر سمجھنے سے بہتر علاج کرنے میں مدد مل سکے گی خاص طور پر آئی سی یو میں زیرعلاج مریضوں کے لیے یہ بہت اہم ہے، کیونکہ ان میں سے بیشتر مریضوں کو ڈائیلاسز کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More