کورونا وائرس بچوں کے پھیپھڑوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، یہ بات نیویارک کے ڈاکٹرز نے بتائی ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بوسٹن چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز نے کورونا سے متاثر ہونے والے 20 بچوں کے سی ٹی اسکین کیے جس میں کورونا کو پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی ٹی اسکین کے نتائج ماہرین کی سوچ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے ہیں کیونکہ جس طرح وائرس نے بچے کے پھیپھڑوں کو متاثر کیا اُس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وائرس بہت مضبوطی کے ساتھ بچوں کے دیگر اعضاء کو بھی متاثر کرنے کا اہل ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے مقابلے میں وائرس سے بچوں کے پھیپھڑے کم متاثر ہوئے مگر اُن کا مدافعتی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے صورت حال خراب ہوئی۔
ڈاکٹرز کی جانب سے جاری کردہ سی ٹی اسکین رپورٹس میں سے 1.7 فیصد بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔