کورونا وائرس کی ویکسین کب تک تیار ہوسکتی ہے؟‌ عالمی ادارہ صحت کی چونکا دینے والی وضاحت

ہماری ویب  |  May 11, 2020

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حیران کن وضاحت سامنے آئی ہے کہ نوول کورونا وائرس کی ویکسین سال 2021 تک تیار نہیں ہوسکتی۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کے مطابق نئی ویکسین کی آزمائش کے تین مراحل ہوتے ہیں جس کے بعد مزید دو مرحلے طے کئے جاتے ہیں، اس تمام صورت حال میں تقریباً ڈیڑھ سال کا وقت درکار ہوگا، تاہم دور دور تک مہلک وائرس کی ویکسین کی تیاری نظر آرہی۔

ڈبلیو ایچ او کے عالمی وبا الرٹ کے سربراہ ڈاکٹر ڈیل فشر نے کہا کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی آزمائش جاری ہے اور یہ مرحلہ ابھی دوسرے یا تیسرے مرحلے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے مراحل بڑھتے رہتے ہیں ویسے ہی ماہرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے اور جب آزمائش کے تیسرے مرحلے کا وقت آتا ہے تو زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی، تاہم یہ ضرور بتایا کہ اگر تمام مراحل توقعات کے مطابق طے کئے گئے تو بھی ویکسین کی فراہمی 2021 کے اختتام تک بھی ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More