کورونا وائرس کے بعد ایک اور مہلک وائرس سامنے آگیا ہے جو کہ چوہوں سے انسانوں میں منتقل ہونا شروع ہوگیا جس کے باعث وہ ہیپاٹائٹس ای کا شکار ہو رہے ہیں۔
مرر آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے ماہرین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک گیارہ ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں چوہوں سے خطرناک وائرس انسانوں میں منتقل ہوا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ان متاثرہ افراد میں ’ہیپاٹائٹس ای‘ کا نیا اسٹرین پایا گیا، اور وائرس کی یہ قسم صرف چوہوں میں پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس ای گندے پانی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے اور یہ سب سے پہلے جگر کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں انسان موت کے منہ میں بھی جا سکتا ہے۔
مائیکرو بائیولوجسٹ ڈاکٹر سدھارتھ سریدھر کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سینکڑوں افراد اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں لیکن انہیں متاثر ہونے کے باوجود بھی علم نہیں ہوگا۔