کورونا وائرس کی وبا کو کس طرح قابو کیا جائے؟ گھر سے باہر نکلنے سے پہلے یہ نسخہ ضرور جان لیں

ہماری ویب  |  May 11, 2020

چین اور اٹلی سے شروع ہونے والی خطرناک وبا کورونا وائرس نے دنیا کے کئی ممالک میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے۔ لوگ گھروں میں رہ رہ کر تھک چکے ہیں۔

ایسے میں ایک ایسی تحقیق سامنے آئی ہے جس سے لوگ گھروں سے باہر بھی نکل سکیں گے اور کورونا کے خطرے سے بھی بچ جائیں گے۔

امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اگر آبادی کا 80 فیصد حصہ ماسک کا استعمال کرے تو کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی ہو سکتی ہے۔

مذکورہ تحقیق میں گزشتہ وبائی امراض جیسے ایبولا اور سارس کے ماڈلز کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرنے پر تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ ماسک نہ پہننے والے افراد کے ساتھ یہ وائرس کیسے برتاؤ کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر انفیکشنز کی شرح بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے جبکہ اگر سو فیصد افراد ماسک پہننا شروع کردیں تو بیماری کی شرح گر کر صفر تک بھی جاسکتی ہے۔

تو تحقیق سے یہ ہی بات ثابت ہوئی ہے ہر ممکن احتیاط کر لی جائے تاکہ اس مرض سے بچے رہیں۔

واضح رہے تحقیق کو arxiv.org پر شائع کیا گیا جب کہ جریدے vanity fair میں بھی اس تحقیق کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More