عالمی وبا کورونا وائرس کی علامات سے تمام ہی لوگ واقف ہیں، اگر آپ میں کووڈ 19 کی نشانیاں پائی جاتی ہیں تو آپ اسپتال جانے سے گھبراتے ہیں کہ کہیں آپ کورونا وبا شکار تو نہیں ہوگئے ہیں۔ لیکن وہ کونسی علامات یا نشانیاں ہیں جو فوری طبی امداد کا تقاضا کرتی ہیں؟
مارچ میں کورونا وائرس کو عالمی وبائی بیماری قرار دینے کے بعد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ایک ہزار سے زائد مریضوں کا جائزے لیا گیا اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کے محققین نے اس کی علامات کی نئی فہرست پیش کی۔
پیٹر کوہن کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ بخار کووڈ 19 کی قابل اعتماد نشاتی نہیں ہے۔
ماہرین کے مطابق کورونا بخار کے علاوہ مختلف اقسام کی کھانسی کے ساتھ بھی شروع ہوسکتا ہے جس کے دوران گلے کی سوزش، ہیضے، پیٹ میں درد، سردرد، جسم میں تکلیف، کمردرد اور تھکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔
کورونا وائرس کی ایک اہم علامت جس میں سونگھنے کی حس سے محرومی شامل ہے جو بیماری کے ابتدائی دنوں میں سامنے آجاتی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں میں دوسری اہم علامت سانس لینے میں شدید دشواری ہوتی ہے جو عموماً زیادہ چلنے پھرنے یا دیگر کاموں میں سامنے آتی ہیں۔
ماہرین نے مریضوں میں ایسی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔