لاک ڈاؤن کے دنوں میں اگر آپ کا موبائل فون خراب ہو جائے تو یقیناً یہ آپ کے لئے درد ناک بات ہوگی، کیونکہ ایسے وقت میں ہمارا زیادہ تر وقت موبائل استعمال کرتے ہوئے گزرتا ہے۔
تو ایسی کیا تدابیر اختیار کی جائیں اور کیسے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آپ کا موبائل لاک ڈاؤن کے دوران خراب ہونے سے محفوظ رہے؟ آئیں نظر ڈالتے ہیں۔
فون کو مسلسل چارجنگ پر لگائے رکھنے سے بیٹری خراب ہوجاتی ہے سو اس سے اجتناب کریں۔ بیٹری کی چارجنگ کو20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا لمبی بیٹری لائف کے لئے مفید مسمجھا جاتا جاتا ہے۔
موبائل استعمال کے دوران اکثر و بیشتر اوقات بار بار ہینگ ہوتا رہتا ہے اس کی وجہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس بھی ہو سکتی ہیں، تو آپ کو ایسی ایپس انسٹال کرنی ہیں جو زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپ کی نشاندہی کر سکیں، یا پھر غیر ضروری ایپس کو ڈیلیٹ کردیں۔
موبائل خراب ہونے کی تیسری بڑی وجہ بڑے گیمز یا دوسری ایپس چلانے سے بعض دفعہ موبائل بہت گرم ہو جاتا ہے، بہتر ہے ایسی ایپس چلانے سے اجنتاب کیا جائے کیونکہ زیادہ وقت گرم رہنے سے موبائل کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اور سب سے آخری بات موبائل خراب ہونے کی اہم وجہ اپنے موبائل فونز بچوں کو تھما دینا، تو آپ کے لئے ایک اہم ٹِپ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔