دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر کوئی فیس ماسک کے استعمال کا پابند ہوگیا ہے مگر ماسک سے متعلق یہ بات جاننا ضروری ہے کہ ہمیں کونسا ماسک استعمال کرنا ہے اور کس طرح ضائع کرنا ہے اور اس حوالے سے ماہرین کیا کہتے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لوگ 3 قسم کے ماسک استعمال کر رہے ہیں، جن میں این 95، سرجیکل اور کپڑے سے بنے ماسک شامل ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑے کا ماسک اگر گھر میں تیار کر رہے ہیں تو اس کی تین تہیں رکھیں، اور ماسک ڈھیلا نہیں ہونا چاہئے-
کپڑے کا ماسک کلورین اور بلیچ سے دھلنے کے بعد دوبارہ قابلِ استعمال ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سرجیکل ماسک روزانہ بدلنا چاہئے اور استعمال کے کسی سڑک یا گلی میں نہ پھینکیں بلکہ اسپتالوں میں جمع کرائیں جبکہ این 95 ماسک 6 روز بعد تبدیل کر دیں، ماسک ڈبل پولی تھین بیگز میں ڈال کر ضائع کریں۔