کورونا وائرس کے حوالے سے متعدد تحقیقات جاری ہیں جبکہ ویکسین کی تلاش کے ساتھ ساتھ ماہرین یہ بھی جاننے میں لگے ہوئے ہیں کہ کیا یہ وائرس دوبارہ مریض پر حملہ آور ہو سکتا ہے؟
نیویارک ٹائمز میں یہ خبر شائع ہوئی کہ ماہرین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے والے متعدد افراد میں اس کے خلاف مزاحمت کرنے والی اینٹی باڈیز بن جاتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس وبائی مرض کے شکار ہوکر صحت یاب ہونے والے بیشتر افراد کووڈ 19 سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کی وائرلوجسٹ ڈاکٹر اینجلا راسموسین نے نیویارک ٹائمز کو بتایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیشتر افراد میں اینٹی باڈیز بن جاتی ہیں جو وائرس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
واضح رہے امریکہ کے آئیکان اسکول آف میڈیسین کی اس تحقیق کو فی الحال کسی طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا بلکہ اسے آن لائن جاری کیا گیا۔