موسم گرما میں کورونا وائرس سے جڑا ایک اہم راز سامنے آگیا، ماہرین پریشان

ہماری ویب  |  May 09, 2020

نوول کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ 19 سے متعل یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ گرمی کی شدت کے باعث یہ وائرس دم توڑ جائے گا مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ نئی تحقیق اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ مہلک وبا کورونا کا خاتمہ موسم گرما میں نہیں ہوگا۔

کینیڈا کے میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق کووڈ 19 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

کورونا وائرس سے متعلق دریافت کیا گیا کہ بلند درجہ حرارت میں اس کے پھیلنے کی رفتار پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ عوامی سطح پر کیے جانے والے کورونا کی روک تھام کے لیے اقدامات جیسے اسکولوں کی بندش، سماجی فاصلہ اور بڑے اجتماعات پر پابندی ضرور مؤثر ہیں۔

تحقیق سے مزید معلوم ہوا کہ موسم گرما وائرس کے مسئلے کو دور کرنے والا نہیں، دوسری جانب مزید عوامی طبی اقدامات اس وبا کی رفتار کو سست کرسکتے ہیں، یہ اقدامات بہت اہم ہیں کیونکہ یہی چند اقدامات ہیں جو کورونا وائرس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More