کچھ ممالک میں کورونا وائرس سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہو رہی ہیں؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  May 09, 2020

جب سے یہ موزی مرض کورونا وائرس دنیا میں آیا ہے، اس پر مختلف تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ماہرین اس کی ویکسین تلاش کرنے میں بھی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

جریدے سائنس ڈیلی میں شائع کردہ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی بے انتہا کمی اور اموات کی شرح میں واضح تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی نے جرمنی، ایران، اسپین، چین، فرانس، اٹلی، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، امریکہ اور برطانیہ کے اسپتالوں اور مراکز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

دریافت کیا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثر جن ممالک میں اموات کی شرح زیادہ ہے، جیسے برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں مریضوں میں وٹامن ڈی کی سطح ان ممالک کے مقابلے میں کم ہے جو اس وبا سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔

تاہم محققین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوگوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کووڈ 19 سے اموات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، مگر ہمیں ہر ایک کو وٹامن ڈی کا استعمال بڑھانے کے لیے مجبور نہیں کرنا چاہیے، اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا کام اس شعبے میں دلچسپی کو بڑھائے گا، اس ڈیٹا کے نتائج درست ثابت ہوئے تو نئے علاج کے اہداف کا تعین کرنے میں مدد مل سکے گی۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق طبی سائنس کے پری پرنٹ سرور medRxiv پر جاری کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More