پاکستان میں نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیسے اور کہاں سے کروایا جاسکتا ہے؟ جانیں

ہماری ویب  |  May 08, 2020

چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والے نوول کورونا وائرس جسے کووڈ 19 کا نام دیا گیا ہے کئی انسانی جانیں نگل چکا ہے۔ وائرس بہت تیزی کے ساتھ ایک شہر سے دوسرے شہر اور پھر ملکوں ملکوں جا پہنچا اور تباہی مچادی۔

کئی ممالک کے سائنسدان اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسین بنانے میں مصروف ہیں لیکن تاحال کوئی دوا تیار نہ کی سکی۔ آغاز میں چین، اٹلی، ایران، برطانیہ ، اسپین اور دیگر یورپی ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے کیونکہ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئی طریقہ کار موجود نہیں تھا۔

بعد ازاں سائنسدانوں اور طبی ماہرین کی جانب وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے چند احتیاطی تدابیر اپنانے کی تجویزیں کی گئیں جن میں صابن سے مسلسل ہاتھ دھونا، سینیٹائزر کا استعمال، چہرے اور آنکھوں کو نہ چھونا اور سب سے اہم اپنے گھروں میں قرنطینہ اختیار کرلینا۔

کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے خطرات سے بچنے کے لئے عالمی ادارہ سمیت دیگر شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں جیسے خشک کھانسی، سر درد، بخار یا سانس لینے میں دشواری تو اس کے ٹیسٹس لازمی کرائے جائیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان یومیہ 14 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا 20 ہزار ٹیسٹ یومیہ تک استعداد بڑھانے کا ارادہ ہے۔

سوال یہ پید ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کیسے کروایا جائے؟

اگر کسی فرد کو شبہ ہے کہ اسے کورونا کی علامات ہیں تو اسے فوراً سرکاری یا نجی ہسپتال جانا چاہئے، ملک بھر میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے نمونے لینے کی سہولت موجود ہے۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹر مریض کی علامات کو دیکھے گا کہ آیا اسے کورونا وائرس ہے یا نہیں۔

ٹیسٹ کے دوران مریض سے ان کی ٹریول ہسٹری سمیت یا ایسے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

اگر ڈاکٹر کو کورونا وائرس کا شبہ نہ ہوا تو وہ مریض کو واپس بھیج دیں گے، اور اگر مریض کو علامات ہوں گی تو ٹیسٹ کے لئے نمونے متعلقہ مقامات سے آگے بھیجیں جائیں گے اور ٹیسٹنگ مفت ہوگی۔

پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کن ہسپتالوں سے کروایا جا سکتا ہے؟

سندھ

ایڈوانس ڈائگنوسٹک سینٹر کراچی

آغا خان یونورسٹی ہسپتال کراچی

چغتائی لیب کراچی

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسر، اوجھا- کراچی

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال- کراچی

ضیاالدین ہسپتال کراچی

انڈس ہسپتال کراچی

پی این ایس شفا کراچی

ایس آئی یو ٹی کراچی

ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ فیسیلٹی کراچی

گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز حیدرآباد

پنجاب

پروونشل پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب (پی پی ایچ آر ایل) پی ایچ ایس ڈی

شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور

نشتر ہسپتال ملتان

چغتائی ٹیسٹنگ لیب

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور

الائیڈ ہستپال فیصل آباد

سول ہسپتال بہاولپور

خیبرپختونخوا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد

سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات

مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان

رحمٰن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور

نارتھ ویٹ جنرل ہسپتال پشاور

انور لیب پشاور

بلوچستان

فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ

اسلام آباد

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ

آزاد جموں و کشمیر

عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ہسپتال (سی ایم ایچ) راولاکوٹ

ڈویژن ہیڈکوارٹرز ہسپتال میرپور

گلگت بلتستان

علاقے میں موجود تمام ضلعی ہسپتالوں میں نمونے لینے کی سہولت دستیاب ہے جس کے بعد ان نمونوں کو گلگت یا اسکردو میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیجا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More