کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ موبائل فون کی وجہ سے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  May 07, 2020

موبائل فون استعمال کرنا بھی آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے کورونا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ویب ایم ڈی کے مطابق یہ تحقیق آسٹریلیا کی بونڈ یونیورسٹی نے کی۔ مذکورہ تحقیق میں 56 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا تاکہ جائزہ لیا جاسکے کہ موبائل فونز کس حد تک بیکٹریا اور وائرس کی منتقلی کا باعث بن سکتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا کہ موبائل فونز میں صرف بیکٹریا ہی نہیں ہوتے بلکہ وائرسز اور فنگی سمیت ہزاروں جراثیم موجود ہوتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ اوسطاً 68 فیصد موبائل فونز میں مختلف اقسام کے جراثیم موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ اینٹی بائیوٹیکس کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More