ماہرینِ صحت کے مطابق نوول کورونا وائرس سے وہی شخص مقابلہ کرسکتا ہے جس کی قوت مدافعت بہتر ہوگی اور اس کے لئے پھلوں کا استعمال ضروری ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لئے کون سا پھل مفید ہے اور کون سی غذا کس وقت کھانی چاہئے کہ جس سے ہمارے جسم میں کورونا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو؟
اس حوالے سے ماہر غذائیت ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ قوت مدافعت بڑھانے کیلئے سب سے زیادہ ضروری چیز وٹامن سی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پھلوں میں کسی نہ کسی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے، سب سے زیادہ امرود میں ہوتا ہے جبکہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ وٹامن سی کینو میں ہوتا ہے۔