کورونا وائرس: علاج کے لیے مختلف ممالک میں کون سے طریقہ کار استعمال کیے جا رہے ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  May 04, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف قسم کے طریقہ کار کی آزمائش کی جارہی ہے کہ شاید کوئی کارآمد ثابت ہو جبکہ کچھ ممالک میں وہ طریقہ کار کسی حد تک فائدہ مند بھی ثابت ہو رہے ہیں۔

ان طریقہ کار میں اسٹیل سیل تھراپی سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ یہ طریقہ بے حد آسان ہے کیونکہ اس میں اسٹیم سیلز کو سانس کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے اور یہ کورونا وائرس سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آسٹریلیا، امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں اسی طریقہ کار کو آزمایا جا رہا ہے۔

آسٹریلین پروفیسر جیسن کوواسک کے مطابق امریکہ میں 12 مریضوں پر اسٹیم سیل تھراپی کا استعمال کیا گیا تو ان میں سے 9 افراد کے لیے صرف 10 دن میں وینٹی لیٹر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیم سیلز تھراپی کسی بھی مریض پر آزمائی جاسکتی ہے جو ورم کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ مدافعتی نظام میں بھی تبدیلیاں لاتا ہے۔

امریکہ میں بپسٹ ہیلتھ ساؤتھ فلوریڈا نے اس طریقہ کار کو استعمال کیا اور اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ گیم چینجر ہے جو آئی سی یو میں زیرعلاج مریضوں کے موثر علاج میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

تاہم متحدہ عرب امارات میں اسٹیل سیل تھراپی کا کلینیکل ٹرائل اب تک کامیاب ہوا ہے اور 73 مریضوں کا کامیابی سے علاج ہوا اور وہ صحت یاب ہوکر اسپتال سے اپنے گھر جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More