کورونا وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟ تحقیق سے کیا معلوم ہوا۔۔۔ جانیے

ہماری ویب  |  May 01, 2020

کورونا وائرس کے حوالے سے ہم کافی قیاس آرائیاں سنتے آئے ہیں جبکہ اب امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی تخلیق کے سلسلے میں بڑا اعتراف کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس مصنوعی طریقے سے تیار کردہ نہیں بلکہ قدرتی آفت ہے۔

امریکہ کے آفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووڈ ١٩ کے حوالے سے وسیع سائنسی اتفاق رائے پایا جاتا ہے، یہ کمیونٹی بھی اس سے متفق ہے کہ کورونا وائرس جینیاتی ترمیم کا نتیجہ نہیں، نہ ہی یہ وائرس انسان نے بنایا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی سامنے آنے والی خفیہ معلومات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کورونا کسی متاثرہ جانور سے پھیلا یا ووہان کی ایک لیبارٹری میں ایک حادثے کا نتیجہ تھا۔

یاد رہے کہ اس وائرس کے بارے میں پہلے خیال تھا کہ یہ ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا تاہم اب خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر قریبی وائرس ریسرچ لیبارٹری سے پھیلا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More