جہاز میں کھانسنے والے شخص کے جراثیم کتنی دور تک پھیل سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  May 01, 2020

امریکی ریاست انڈیانا کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق کھانسی کے ذریعے جراثیم توقعات سے زیادہ دور تک پھیل سکتے ہیں۔

درحقیقت کھانسی میں نکلنے والے تھوک کے قطروں سے جراثیم ہوا کے ذریعے پورے طیارے میں پھیل سکتے ہیں۔ کھانسنے والے شخص کے قریب بیٹھے کم از کم 10 افراد زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں تاہم یہ جراثیم جہاز کے ہر حصے تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس سے قبل جنوبی کوریا میں امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ایک دفتر میں کھانسنے والا شخص اپنے 43 فیصد ساتھیوں کو جراثیم سے آلودہ کرسکتا ہے جس میں کورونا سمیت دیگر کئی وائرس ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More