کورونا وائرس کا بدترین وقت اب شروع ہوگا۔۔۔ عالمی ادارہ صحت نے بڑی پیشگوئی کر دی

ہماری ویب  |  Apr 21, 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے سبب دنیا بھر کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جبکہ اب خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ چند ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا ہے۔

جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈبلیو ایچ او کے چیف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک سانحہ ہے، یہ ایک ایسا وائرس ہے جسے بہت سارے لوگ ابھی تک سمجھ نہیں سکے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیوں کہ کئی ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کی جا چکی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت پر کورونا سے متعلق کی گئی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او میں کوئی چیز پوشیدہ یا راز نہیں، یہ صحت کا مسئلہ ہے، چیزوں کو خفیہ رکھنا یا چھپانا مشکلات پیدا کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت ہی خطرناک ہے، لوگوں کی پہلی اور سب سے بڑی دشمن بیماری ہے، ہم سب کو کورونا وائرس سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More