کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب
کے شہر مکہ مکرمہ کے مشہور کلاک ٹاور پر گھر پر رہو کا اہم پیغام درج کر دیا گیا۔
اس خصوصی پیغام کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے لئے اور احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے عوام کو گھروں تک محدود رہنے کئے لئے اجاگر کیا گیا۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مکہ کلاک ٹاور کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ پیغام درج ہے خلیک بالبیت یعنی گھر میں رہو۔
یہ کلاک ٹاور مسجد الحرام کے سامنے ہے اور دنیا کے بلند ترین ٹاورز میں سے ایک ہے، اس کے بالائی حصے میں دنیا کی سب سے بڑی گھڑی نصب ہے۔