سری لنکا کی حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔ کورونا سے مرنے والے مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کا حکم

ہماری ویب  |  Apr 13, 2020

سری لنکا کی حکومت نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ہر شخص کی لاش کو جلایا جائے گا خواہ وہ کوئی مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

تاہم کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دنیا کے تمام ممالک نے خاص ماہرین صحت کی ہدایات کے مطابق الگ طریقہ کار بتائے ہیں، دیگر ممالک نے تمام مذاہب کے عقائد رکھنے والے افراد کے لیے ان کے مذہبی عقائد کے مطابق نئے طریقے بتائے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کی حکومت کے اس فیصلے پر وہاں کی سب سے اہم اور بڑی اقلیت مسلمانوں کو اعتراض تھا اور انہوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج بھی جاری رکھا مگر حکومت نے ان کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے 12 اپریل کو ہدایات جاری کیں کہ ہر لاش کو جلایا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں 12 اپریل تک کورونا وائرس میں 7 افراد ہلاک ہوچکے تھے جن میں سے 3 مسلمان تھے اور حکومتی ہدایات کے پر عمل کرتے ہوئے تمام لاشوں کو جلا دیا گیا جب کہ مسلمانوں کے احتجاج کو نظر انداز کیا گیا۔

مسلمانوں کے مطابق ان کے پیاروں کی لاشوں کو جلانا ان کے مذہبی بنیادی حقوق کے خلاف ہے، اسی طرح سری لنکن حکومت کے متنازع فیصلے پر وہاں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی اسے غیر انسانی فیصلہ قرار دیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More