ناروے کا دل دہلا دینے والا پل اس کی حقیقت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 11, 2020

ناروے میں تعمیر شدہ "اسٹور ریسسنڈیٹ" نامی پل دنیا کا خوفناک ترین پل ہے۔ جسے دیکھتے ہی دل کی دھڑکنیں رک جاتی ہیں۔ خوف کا ایسا سحر طاری ہوتا ہے کہ بندہ سفر کرنے سے بھی ڈرنے لگتا ہے۔ پہلی بار سفر کرنے والے اس سوچ میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کہیں یہ ان کا آخری سفرِ حیات تو نہیں۔۔

کیوں ؟ آخر ایسی کیا تشویشناک بات ہے اس پل میں؟

اس پل کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے جیسے گاڑی پل کے اوپر تو چڑھے گی لیکن نیچے صرف کھائی کی نذر ہوجائے گی، کیونکہ گاڑی ڈرائیو کرنے والوں اور سفر کرنے والوں کو نیچے کی جانب روڈ دھندلا دکھتا ہے جس کے باعث خوف بیٹھ جاتا ہے کہ اب زندہ بچنا ممکن نہیں۔ جبکہ ایسا حقیقت میں نہیں ہے، حقیقی طور پر آگے بہت صاف اور اچھا روڈ تعمیر ہے جس پر باآسانی سفر کیا جاسکتا ہے۔


اس پل کے عین نیچے سے سمندر کا گزر ہے اور بعض اوقات سمندر کا ٹھاٹیں مارتا ہوا پانی جب پل کے اوپر آتا ہے تو یہ منظر اور بھی حسین، سفر کو اور بھی یادگار بنا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ناروے میں اٹلانٹک روڈ پر جولائی 1989 میں دنیا کا سب سے منفرد پل تعمیر کیا گیا جو کہ اعلیٰ فنِ تعمیری کا ماہر نمونہ ہے۔ اس کا نام "اسٹور ریسسنڈیٹ" یا مقامی لوگ اس کو " گھن چکر یا ڈراؤنے پل" کے نام سے پکارتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More